Nida e Naseem

Date: 25/05/2026 7 ذوالحجۃ 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

قومی کونسل کے شعبۂ طباعت میں تقررات،80 ہزار تنخواہ 

قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (این سی ای آر ٹی) نے شعبۂ طباعت میں مختلف عہدوں پر تقررات  کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت اسسٹنٹ ایڈیٹر اور پروف ریڈر کے عہدوں پر اہل اور تجربہ کار امیدواروں کا انتخاب کنٹریکٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

موصولہ معلومات کے مطابق اسسٹنٹ ایڈیٹر کے 22 اور پروف ریڈر کے 17 عہدے پُر کیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ایڈیٹر کے  تقررات اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں جبکہ پروف ریڈر کے تقررات اردو اور ہندی زبان کے لیے کی جائے گی۔

تنخواہوں کے تعین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ایڈیٹر کو ماہانہ 80 ہزار روپے جبکہ پروف ریڈر کو ماہانہ 37 ہزار روپے (مقررہ) دیے جائیں گے۔ یہ تقررات عارضی بنیاد پر ہوں گی اور ان کی مدت 31 مارچ 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہائی ٹیک سٹی جاب فیئر 2026 کا 6 جنوری کو حیدرآباد میں انعقاد

این سی ای آر ٹی کے مطابق امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت، متعلقہ تجربے، عمر اور دیگر طے شدہ شرائط کی بنیاد پر کیا جائے گا۔  دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ادارے کی سرکاری ویب سائٹ www.ncert.nic.in سے تفصیلات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امیدواروں کے لیے واک اِن انٹرویو کا انعقاد 17 جنوری 2026 کو کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک مقرر ہے، جبکہ انٹرویو کا عمل دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انٹرویو این سی ای آر ٹی کے ہیڈکوارٹر، شری اوروبندو مارگ، نئی دہلی 110016 میں منعقد ہوگا۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ تعلیمی اشاعت اور زبان و ادب کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے این سی ای آر ٹی میں خدمات انجام دینے کا یہ ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

 

("ندائے نسیم” میں شائع شدہ مواد مصنف یا ماخذ کی ذاتی رائے ہے، ادارہ اس کی درستگی یا قانونی حیثیت کا ذمہ دار نہیں۔ کسی بھی نقصان یا قانونی دعوے کی صورت میں ادارہ جواب دہ نہیں ہوگا۔ قاری کسی بھی معلومات پر عمل سے قبل مستند ذرائع سے تصدیق کرلے-)

اوپر تک سکرول کریں۔