ویمنس یونیورسٹی، تلنگانہ کی اسسٹنٹ پروفیسر (اردو) ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کو آرٹس کے زمرے میں وائس چانسلر ریسرچ ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ مجاہد آزادی ویراناری چاکلی ایلما کی 131ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 3 اکتوبر کو منعقدہ سیمینار بعنوان ’’اے آئی کے دور میں خواتین مستقبل کی بااختیار رہنما‘‘ میں پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرناری چاکلی الما کی 131 ویں یومِ پیدائش تقریب میں شعبہ اردو کا شاندار مظاہرہ
سیمینار میں الہ آباد یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سنگیتا شریواستو اور کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن محترمہ دیوا سینا نے شرکت کی۔ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کو اعزاز عطا ہونے پر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر سوریا دھننجے، اساتذہ اور طلبہ نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا-

