Nida e Naseem

Date: 23/10/2026 11 جمادی الاول 1448 ھ
آج کا شعر: نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ۔۔۔۔۔۔ ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا (غالب )

انا کی وراثت

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ
اسسٹنٹ پروفیسر۔ اردو
ویمنس یونی ورسٹی , تلنگانہ ۔حیدرآباد
” انا کی وراثت ”

پہلا انکار
زمین پر نہیں ہوا تھا۔
وہ آسمان کی دہلیز پر تھا
جب ایک صدا اُبھری:
“میں اس سے بہتر ہوں۔”
وہ لمحہ

یہ بھی پڑھیں : نظم ” داغ "

صرف نافرمانی نہ تھا،
وہ انا کا پہلا ظہور تھا۔
پھر
انا نے زمین پر
جسم اختیار کیا۔
قابیل کے دل میں
حسد نے آنکھ کھولی،
اور اس نے
اپنے بھائی
ہابیل کو
قتل کر دیا۔
یہ پہلا خون
صرف ایک جسم کا نہ تھا،
یہ انکسار کا قتل تھا،
قبولیت کا قتل،
رضا کا قتل
اور
انسان کے اندر
انسانیت کا قتل
تب سے
انا
نسل در نسل منتقل ہو رہی ہے
وراثت کی طرح نہیں،
ایک متعدی بیماری کی طرح
ہر وہ شخص
جو حق کو برداشت نہیں کر پاتا،
ہر وہ دل
جو عطا پر جل اٹھتا ہے،
ہر وہ ذہن
جو خود کو معیار سمجھتا ہے
وہ
اسی پہلی صدا کا وارث ہے
ہابیل کا لہو
زمین میں جذب ہوا،
مگر
انا کا بیج
دلوں میں اُگ آیا
اور آج بھی
ہر قتل سے پہلے
خنجر نہیں اُٹھتا
ایک خیال اُٹھتا ہے:
“میں اس سے بہتر ہوں

0 0 votes
Article Rating

Leave a Reply

0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
اوپر تک سکرول کریں۔
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x