Nida e Naseem

Date: 11/09/2026 28 ر بیع الاول 1448 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

پروفیسر عرشیہ جبیں نے صدرِ شعبۂ اردو، سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کا جائزہ حاصل کر لیا

پروفیسر عرشیہ جبیں نے سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کے شعبۂ اردو کے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کر لیا ہے۔

پروفیسر عرشیہ جبیں کا شمار دکن کی نمائندہ خواتین میں ہوتا ہے۔ وہ ایک ممتاز محقق، نقاد، استاد اور فعال ادبی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی غیر معمولی تنظیمی صلاحیتوں کا بھی لوہا منوا چکی ہیں۔

خصوصاً نوجوان نسل کی آبیاری، ان کی تحقیقی، تنقیدی اور تنظیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں علمی و ادبی میدان میں آگے بڑھانے کے لیے پروفیسر عرشیہ جبیں مسلسل محنت اور جدوجہد کرتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ، آل انڈیا علما بورڈ تلنگانہ کی ایجوکیشن ونگ کی صدر مقرر

اس وقت پروفیسر عرشیہ جبیں دکن کی واحد نمائندہ خاتون ہیں جو مختلف علمی و ادبی سرگرمیوں میں مؤثر نمائندگی کر رہی ہیں۔

ان کے صدرِ شعبۂ اردو کا منصب سنبھالنے کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی زیرِ سرپرستی شعبۂ اردو میں تحقیقی، تنقیدی، علمی اور ادبی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

اوپر تک سکرول کریں۔