صوفی ڈاکٹر عبدالرحمن فہیم قادری صاحب کو آل انڈیا علماء بورڈ کی جانب سے صدر ساؤتھ انڈیا صوفی سنت وِنگ تقرر پر چیف ایڈیٹر” ندائے نسیم” ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے مبارک باد دی ۔ ڈا کٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ” صوفی ڈاکٹر عبدالرحمن فہیم قادری صاحب ایک طویل عرصے سے بلالحاظ مذہب و ملت علمی , ادبی ,سیاسی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں ان شاءاللہ ان کی آگے خدمات سے تمام ہندوستانی مستفید ہوں گے اور نئی نسلوں کو جلا ملے گی ۔
یہ پڑھیں : ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ، آل انڈیا علما بورڈ تلنگانہ کی ایجوکیشن ونگ کی صدر مقرر
صوفی ڈاکٹر عبدالرحمن فہیم قادری آل انڈیا علماء بورڈ کی اعلیٰ مجلس کے ساتھ ہونے والی گفتگو، درخواست اور بعد ازاں لیے گئے انٹرویوز کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا گیا کہ آپ کو آل انڈیا علماء بورڈ کے ساؤتھ انڈیا صوفی سنت وِنگ کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اطلاع نامہ میں کہا گیا ہے یہ تقرر آپ کے حوالہ جاتی (ریفرنس) جانچ مثبت ہونے سے مشروط ہے۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، محنت اور اخلاقی اصولوں کے ساتھ انجام دیں گے۔
ہم آپ کو اپنی تنظیم کے نئے عہدیدار کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ کی خدمات اس تنظیم کی اقدار اور مقاصد کو مزید تقویت اور وسعت بخشیں گی۔




