Nida e Naseem

Date: 03/04/2026 13 شوال 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

حیدرآباد میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ، سماجی کارکنان کی جانب سے مالی تعاون پیش

شہر حیدرآباد میں ممتاز سماجی کارکنان اور دانشوروں کے ایک وفد نے، معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر لبنیٰ سروت کی قیادت میں، ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے ایران کے لیے جمع کی گئی مالی امداد قونصلیٹ حکام کے حوالے کی۔

دورے کے دوران ڈاکٹر لبنیٰ سرور نے قونصل جنرل ایران کی توجہ کئی اہم امور کی جانب مبذول کروائی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عالمی سطح پر انصاف، انسانیت اور مظلوم اقوام کے حق میں آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: "ہم دامے، درمے، قدمے، سخنے ایران کے ساتھ ہیں۔ یہ حق و باطل کی جنگ ہے، انسانیت کی بقا کی جنگ ہے، فلسطین کی بقاء کی جنگ ہے اور عالمِ اسلام کی مشترکہ جدوجہد ہے۔”

یہ بھی پڑھیں :چارمینار تا نمائش میدان: اسرائیل و امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی

ڈاکٹر لبنیٰ سروت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر ایران کے لیے مالی تعاون کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چندہ جمع کروانے کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ایرانی قونصلیٹ، بنجارہلز، روڈ نمبر 7 سے حاصل کی گئی ہیں اور عوام مکمل اعتماد کے ساتھ اس اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ڈاکٹر لبنیٰ سرور کی قیادت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اور انسانی مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے۔

اوپر تک سکرول کریں۔