Nida e Naseem

Date: 25/05/2026 7 ذوالحجۃ 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

ویمنس یونی ورسٹی کے شعبۂ اردو میں کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح

کمپیوٹرس نے آج زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی افادیت کا لوہا منوالیا ہے اور اردو کمپیوٹرس بھی عصری دور کی ایک اہم ضرورت بن چکے ہیں ،اس حقیقت کے پیش نظر تلنگانہ کی پہلی خاتون یونی ورسٹی  ویرا ناری چاکلی ایلما ویمنس یونی ورسٹی   کوٹھی ، حیدرآباد  (سابق ویمنس کالج ) کے شعبۂ اردو نے اپنے دیرپا خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا ہے جیسا کہ شعبہ اردو میں 19 اگست 2025 کو منعقد شدنی نذیر احمد میموریل لکچرر ’’ بعنوان ۔مولوی علاء الدین اور طرے باز خان شہید ،1857 کی پہلی جنگ آزادی کے مجاہدین ۔زبردست خراج عقیدت ‘‘ کے موقع پر اردو کمپیوٹرس کے سیکشن کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔

شعبۂ اردو کے کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح ویرا ناری چاکلی ایلما ویمنس یونی ورسٹی  کی وائس چانسلر پروفیسر سوریا دھننجے کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم  ہے کہ کمپیوٹرس سیکشن کےلئے کمپیوٹر سیٹس کا عطیہ ڈاکٹر محمد شعیب احمد ، فرزند محمد نذیر احمد سابق صدر شعبہ اردو نے دیا ہے ۔اردو کمپیوٹرس کے سیکشن کے قیام کےلئے ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ ،صدر شعبہ اردو کی جانب سے  کافی عرصہ سے ان تھک کوشش کی جارہی تھی جو اب حقیقیت کا روپ اختیار کرچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :  ویمنس یو نی ورسٹی ’’کوٹھی ویمنس کالج ‘‘ میں نذیر احمد میموریل لکچر

اردوکمپیوٹرس کے اس سیکشن کے آغاز سے ایم ۔اے اردو کے طلبہ کے علاوہ یوجی میں اردو زبان کا انتخاب کرنے والی درجنوں طالبات استفادہ کریں گی چونکہ شعبہ اردو نے پہلے ہی ایم ۔اے اردو کے علاوہ ڈگری کی طالبات کےلئے ایسا نصاب تیار کیا ہے جس میں کمپیوٹرایک لازمی حصہ ہے ۔اردو کمپیوٹرس سیکشن کے افتتاح کے بعد شعبہ اردو سے وابستہ طالبات کو ان پیچ ، ایم ایس آفس ،فوٹو شاپ، کورل ڈرا جیسے اہم اپلیکنش کی ٹرینگ کے علاوہ انٹرنیٹ ، ویب براؤزینگ ، سائبر سیکوریٹی ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (منصوعی ذہانت ) اے آئی کی مشق بھی کروائی جائے گی۔

اس ٹریننگ سے طالبات نہ صرف کمپیوٹرس کے علوم سے واقف ہوں گی بلکہ عصری ضروریات کی تکمیل میں خود مکتفی ہونے کے علاوہ ملازمتوں کے حصول کےلئے درکار بنیادی  صلاحیتوں سے خود کو آراستہ کریں گے۔ویرا ناری چاکلی ایلما ویمنس یونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹرس سیکشن کے آغاز کی اطلاع ملتے ہیں صدر شعبہ کی کاوشوں کو سہرایا جارہا ہے اور ہر گوشہ سے محبان اردو کی مبارک بادیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔

 

اوپر تک سکرول کریں۔