Nida e Naseem

Date: 25/05/2026 7 ذوالحجۃ 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

ویمنںس یونی ورسٹی ،میں نذیر احمد میموریل لکچر،مولوی علاء الدین اور طُرّے باز خان شہید کو خراجِ

ویرا ناری چاکلی ایلمّا ویمنس یونیورسٹی، کوٹھی، حیدرآباد میں 19 اگست 2025 کو  نذیر احمد میموریل لکچرکے تحت ایک سمینار منعقد کیا جائے گا جس میں  1857 کی پہلی جنگِ آزادی کے شہداء مولوی علاء الدین اور طُرّے باز خان شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا،اس تقریب کے دوران  ’’ندائے نسیم‘‘ ویب سائٹ کا باضابطہ اجرا ہوگا اور شعبۂ اردو کمپیوٹرز سیکشن کا افتتاح کیا جائے گا۔

یہ تقریب ویرا ناری چاکلی ایلمّا ویمنز یونیورسٹی کے شعبۂ اردو اور نذیر احمد ایجوکیشنل اینڈ میموریل ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔اس تقریب کی سرپرست اعلیٰ پروفیسر سوریا دھننجے، وائس چانسلرویرا ناری چاکلی ایلمّا ویمنز یونیورسٹی ہوں گی  جبکہ  ڈاکٹر لوک پوانی، پرنسپل، وی سی آئی ڈبلیو یوسرپرست ہوں گی۔علاوہ ازیں  مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد شعیب احمد (فرزند محمد نذیر احمد) ہوں گے جبکہ اس پروگرام کی  صدارت عزت مآب رَونق یار خان، جمہوری 9ویں نظام، آصف جاہی سلاطین ہوں گے۔

کلیدی خطبہ پروفیسر عرشیہ جبیں حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی کا ہوگا۔

مہمانان خصوصی میں جناب مرزا نصرت اللہ بیگ، ممتاز سماجی کارکن،جناب ریاض احمد، سینئر صحافی، روزنامہ سیاست ہوں گے۔

مہمانانِ اعزازی میں جناب محمد محمود علی سہیل، صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن، جناب مرتضیٰ فاروقی، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شامل ہیں۔

انتظامی ٹیم:

  • پروگرام ڈائریکٹر: ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ

  • پروگرام کوآرڈینیٹر: ڈاکٹر غوثیہ بانو

  • پروگرام کنوینرز: ڈاکٹر ثمینہ بیگم، ڈاکٹر محمد احتشام الحسن-

شرکا ء کےلئے اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے پروگرام ڈائریکٹر: ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ نے کہا کہ تقریب پی جی بلاک سیمینار ہال، ویمنز کالج، کوٹھی میں منعقد ہوگی۔ وقت: صبح 10:30 بجے تا دوپہر 1:00 بجے جس کے بعد ظہرانہ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر شعبۂ اردو کے اردو کمپوٹر سکشن کا افتتاح عمل میں آئے گا ، نیز شعبہ کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، ڈیجیٹل اردو کمپیوٹنگ کی تربیت اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے منصوبے بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں’’ندائے نسیم‘‘ ویب سائٹ کے ذریعے شعبے کی سرگرمیوں، ادبی تخلیقات اور تحقیقی مواد کو آن لائن پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے گا۔

اوپر تک سکرول کریں۔