Nida e Naseem

Date: 20/05/2026 2 ذوالحجۃ 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

ہائیک ٹیک سٹی جاب فیئر  کا حیدرآباد میں 30 اگست کو انعقاد ،  نوجوانوں کے لیے سنہری موقع

حیدرآباد میں ملازمت کے متلاشی نوجوانوں کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہائیک ٹیک سٹی جاب فیئر 2025 بتاریخ  30 اگست 2025 بروز ہفتہ صبح 8 بجے تا دوپہر 1 بجے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ایونٹ سری سائی گارڈن فنکشن ہال، مدھوپور میں ہوگا جو میریڈین پبلک اسکول کے قریب واقع ہے۔

یہ جاب فیئر مسٹر منان خان کی زیرِ قیادت اور معروف سماجی کارکن مسٹر سدھو ریڈی کندکٹالا کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ورک فرام ہوم جابز کے ساتھ ساتھ آئی ٹی اور نان آئی ٹی جابز بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ کاؤنسلنگ میں عام غلطیاں اور ان سے بچنے کا مکمل طریقہ

اس فیئر میں 50 سے زائد کمپنیز شرکت کر رہی ہیں جو موقع پر ہی منتخب امیدواروں کو اسپاٹ آفر لیٹر جاری کریں گی۔ یہ سہولت ان تمام نوجوانوں کے لیے ہے جو 10ویں کلاس سے کسی بھی ڈگری تک تعلیم یافتہ ہیں، خواہ وہ فریشر ہوں یا تجربہ کار۔ اس جاب فیئر میں شرکت کے لیے امیدواروں کو صرف اپنی 10 کاپیاں CV کی لانی ہوں گی۔

منتظمین کے مطابق اب تک ملک بھر سے 30 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جا چکی ہیں اور اس پورے عمل میں کسی بھی امیدوار سے کوئی فیس وصول نہیں کی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جاب فیئر آج کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا ایک معتبر ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔

ملازمتوں کے متلاشیان    کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ بغیر کسی اضافی اخراجات کے براہِ راست انٹرویو میں شرکت کریں اور اپنے کیریئر کا آغاز کریں۔ مزید معلومات یا کسی بھی رہنمائی کے لیے امیدوار 8374315052 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

("ندائے نسیم” میں شائع شدہ مواد مصنف یا ماخذ کی ذاتی رائے ہے، ادارہ اس کی درستگی یا قانونی حیثیت کا ذمہ دار نہیں۔ کسی بھی نقصان یا قانونی دعوے کی صورت میں ادارہ جواب دہ نہیں ہوگا۔ قاری کسی بھی معلومات پر عمل سے قبل مستند ذرائع سے تصدیق کرلے-)

اوپر تک سکرول کریں۔