Nida e Naseem

Date: 30/05/2026 12 ذوالحجۃ 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

ویمنس یو نی ورسٹی ـــ’’کوٹھی ویمنس کالج ‘‘ میں نذیر احمد میموریل لکچر

مولوی علاءالدین اور طرے باز خان شہید ، 1857ء پہلی جنگ آزادی کے مجاہدین کو خراج  عقیدت

 

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ صدر شعبہء اردو  کی اطلاع کے بموجب ویرا ناری چاکلی ایلما ویمنس یونی ورسٹی ( کوٹھی ویمنس کالج ) میں 19/ اگسٹ بروز منگل صبح 10:30بجے پی جی بلاک سمینار ہال میں نذیر احمد میموریل لکچر بعنوان ’’ مولوی علاءالدین اور طرے باز خان شہید ، 1857ء پہلی جنگ آزادی کے مجاہدین ‘‘ کاانعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔  /18    اگسٹ کو طالبات قرآن خوانی کا اہتمام کریں گی ۔

پروفیسر عرشیہ جبین سنٹرل یونی ورسٹی آف حیدر آباداپنےخصوصی خطاب سے مستفید فرمائیں گی ۔پروفیسر سوریہ دھننجے وائس چانسلر ویمنس یونی ورسٹی سرپرست اعلی ہوں گی ۔ پرنسل ڈاکٹر لوک پوانی بحیثیت سرپرست شریک رہیں گی ۔صدارت جناب رونق یار خان نبیسہ آصف جاہ ششم نواب میر محبوب علی خاں کی ہوگی۔

ڈاکٹر محمد شعیب احمد ، فرزند محمد نذیر احمد نے شعبہء اردو کے لیے کمپیوٹرس کا عطیہ دیاہے ۔ بحیثیت چیف گیسٹ ڈاکٹر شعیب احمد کمپیوٹرس کا افتتاح انجام دیں گے ۔اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کی تعلیمی اور سماجی ویب سائٹ ’’ ندائے نسیم ‘‘ کا اجرا بھی ہوگا ۔ بحیثیت اسپیشل گیسٹ محمد ریاض احمد سینئر صحافی ’’ روز نامہ سیاست ‘‘اور جناب محمد محمود علی سہیل ، صدر آل انڈیا آئڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن شرکت کریں گے ۔

بحیثیت مہمان اعزازی جناب عبدالحمید شوکت ایڈیٹر جسٹس ٹائمس ، سکریٹری حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ اور جناب شجیع اللہ فراست نیوز ایڈیٹڑ روز نامہ اعتماد ، جنابمرتضیٰ فاروقی ایڈ وکیٹ ہائی کورٹ، جناب محمد کاشف اسسٹنٹ پروفیسر ، سنٹرل یونی ورسٹی آف حیدر آبادشرکت کریں گے ۔ اس موقع پرطلباء، اساتذہ ، ممتاز سماجی کارکنوں ، صحافیوں اور مشاہیر ادب کی شرکت متوقع ہے ۔ لنچ کااہتمام رہے گا ۔ داخلے کی عام اجازت ہو گی ۔ تفصیلات کے لیے 8639804816 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

 

اوپر تک سکرول کریں۔