Nida e Naseem

Date: 03/04/2026 13 شوال 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

یومِ اقلیتی حقوق کے موقع پر ویمنس یونی ورسٹی میں ا یک روزہ قومی سمینار کا کامیاب انعقاد

ویراناری چاکلی ایلّما ویمنز یونیورسٹی (وی سی آئی ڈبلیو یو) کے مائناریٹی سیل نے، ایس سی/ایس ٹی سیل، بی سی سیل اور ویمنز اسٹڈی سینٹر کے اشتراک سے جمعرات کو  یومِ اقلیتی حقوق کے موقع پر “انڈیا ٹوگیدر: تنوع کا جشن، مساوات کی ضمانت، اور اتحاد کی تعمیر” کے عنوان سے ایک روزہ قومی سمینار کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر انعام الرحمٰن (غیور)، سینئر آزاد صحافی اور مورخ، ڈاکٹر سیدہ عظیم النساء اسوسی ایٹ پروفیسر برائے ماحولیاتی سائنس اور سابق ڈائریکٹر، مائناریٹی سیل، عثمانیہ یونیورسٹی، بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس پروگرام کی رونق محترمہ وائس چانسلر سینئر پروفیسر سوریا دھننجے کی متاثر کن موجودگی سے دوبالا ہوئی، جنہوں نے بطور مہمان خصوصی  شرکت کی۔ ان کا خطاب اور ذاتی سفر طلبہ کے لیے نہایت متاثر کن رہا، جس میں یہ اجاگر کیا گیا کہ کس طرح تعلیم زندگیوں کو بدل سکتی ہے، ادارہ جاتی مساوات کو فروغ دے سکتی ہے اور مساوی مواقع پیدا کر سکتی ہے۔علاوہ ازیں پرنسپل یونی ورسٹی ڈاکٹر لوک پوانی بھی اس تقریب میں موجود تھیں جو کہ طلبہ کے حوصلہ افزائی کا ایک بہترین ذریعہ بنا ۔

یہ بھی پڑھیں : ویمنںس یونی ورسٹی ،میں نذیر احمد میموریل لکچر،مولوی علاء الدین اور طُرّے باز خان شہید کو خراجِ

یہ سمینار ڈاکٹر سیدہ آمنہ کوثر،پروگرام کنوینر اور ڈائریکٹر (آئی/سی)، مائنارٹی سیل کی جانب سے یونیورسٹی کے ایس سی/ایس ٹی سیل، بی سی سیل اور ویمنز اسٹڈی سینٹر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ سمینار کا مقصد علمی مکالمے اور طلبہ کی فعال شرکت کے ذریعے تنوع، مساوات اور اتحاد کی آئینی اقدار کی توثیق کرنا تھا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انعام الرحمٰن (غیور) نے “قوم کی تعمیر میں اقلیتوں کا کردار” کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا، جس میں جامع تاریخی بیانیوں اور ذمہ دار صحافت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹر سیدہ عظیم النساء نے “ہندوستان میں اقلیتوں کے بااختیار بنانے کے راستے” کے موضوع پر لیکچر دیا، جس میں سماجی انصاف، خواتین کے بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

طلبہ کی شرکت اس سمینار کی ایک نمایاں خصوصیت رہی، جس کے تحت  مختلف مقابلے منعقد کئے کئے جس میں نعرہ نویسی، مضمون نویسی، ای-پوسٹر ڈیزائننگ اور پوسٹر میکنگ جیسے مقابلے قابل ذکر ہیں اور طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کےلئے یہ مقابلے  ہندی، انگریزی، تلگو اور اردو زبانوں میں منعقد کیے گئے۔

اختتامی اجلاس میں انسپکٹر سنیتا سروے، لیڈرشی ٹیمز، ساؤتھ ویسٹ زون، حیدرآباد نے شرکت کی اور خواتین کی سلامتی، بین الثقافتی ہم آہنگی اور سماجی ذمہ داری جیسے اہم موضوعات پر خطاب کیا۔سمینار کا اختتام جامع تعلیم اور آئینی اقدار کے لیے وی سی آئی ڈبلیو یو کے مضبوط عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا اور کامیاب طلبہ  میں مختلف زمروں کے انعامات کے علاوہ مقابلوں میں شریک ہونے والے تمام طلبہ میں اسناد تقسیم بھی کئے گئے ۔

اوپر تک سکرول کریں۔