Nida e Naseem

Date: 03/04/2026 13 شوال 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

آیت اللہ سید علی خامنہ ای

پروفیسر مقبول احمد مقبول
چِٹگوپہ، ضلع بیدر (کرناٹک)۔9028598414

آیت اللہ سید علی خامنہ ای

ضعیف تھا وہ، مگر اس کا حوصلہ تھا قوی
سدا کھڑا رہا تن‌کر ،کہیں جھکا نہ کبھی

ہمیشہ بات کی آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں
ہمیشہ لوہا لیا جابرانِ وقت سے بھی

یہ بھی پڑھیں:ماؤں کی مشعل

ہزار بار سلام اس کے حوصلے کو سلام
خدا کرے عربوں‌میں‌بھی حوصلہ ہو یہی

زبانِ حال سے اس نے یہ بار بار کہا
تف ایسی قوم پہ جس میں‌نہیں‌‌ہےخودداری

کسی کی ذہنی غلامی ہے فردو قوم‌کی موت
کسی کے رحم‌وکرم پر جئیں تو ہے خواری

عمل سے اس نے دیا ہے خود آگہی کا پیام
جِلا خودی کو ملے گی خود‌آگہی سے ہی

وہ مثلِ خار کھٹکنے لگا تھا برسوں سے
کہ اس کے ہونے سے دشمن پہ خوف تھا طاری

ارادے اس کے رہے وجہِ اضطرابِ یہود
اسے مٹانے کو جاری تھیں کوششیں‌ان‌کی

شہید کردیا دھوکے سے ان لعینوں نے
سرشت جن کی رہی ہے ہمیشہ دھوکہ دہی

عجیب شان کی حامل تھی زندگی اس کی
ملی جو موت بھی اس کو تو باوقار ملی

نتیجہ خیزی بھی اک دن‌زمانہ دیکھے گا
یقیں ہے ضائع نہ جائے گی اس کی قربانی

 

اوپر تک سکرول کریں۔