Nida e Naseem

Date: 20/04/2026 1 ذوالقعدۃ 1447 ھ
آج کا شعر: مت سہل ہمیں جانو پھرتا ہے فلک برسوں۔۔۔ تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں (میر تقی میر)

غوثِ اعظمؒ کون؟

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ

نظم
غوثِ اعظمؒ کون؟
(ایک ڈھونگی مولانا
کا سوال )
غوثِ اعظمؒ جو
اللہ کا پیارا،

یہ بھی پڑھیں : وہ کون ؟  تعلیم کے کفن میں لپٹی خودی

نبیؐ کا دلارا
وہ جو حکمِ الٰہی سے
مردوں کو جلائے،
وہ جو بے جان دیوار
بھی چلائے،
وہ جو چور کو
ابدال بنا دے،
وہ جو لوحِ محفوظ کے
بھید پا کر
تقدیر کا رخ
بدل دے،
وہ جس کی بات
رد نہ ہو
کہ وہ
رضا میں بولتا ہے۔
غوثِ اعظمؒ
سیاہ دل کو
حجرِ اسود کا
بوسہ بنا دے،
مردہ ضمیر کو
آبِ کوثر کی
طلب عطا کرے،
پاپ و عصیاں میں
ڈوبے ہوئے کو
خدا سے
جوڑ دے،
بانجھ شجر کو
ثمر آور
بنا دے۔
وہ غوثِ اعظمؒ
جسے
فرشی ہی نہیں
عرشی بھی
سلام کرتے ہیں۔
اور
ڈھونگی مولانا
اپنے باپ سے
پوچھے۔
تو
کون؟

اوپر تک سکرول کریں۔