Nida e Naseem

Date: 12/11/2026 1 جمادی الثانی 1448 ھ
آج کا شعر: نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ۔۔۔۔۔۔ ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا (غالب )

تھکن کے بعد خاموش پناہ

ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ

تھکن کے بعد خاموش پناہ
(چٹان کے سینے میں ایک گھر)

میں
ایک ایسا گھر چاہتی ہوں
جو
نقشے میں نہ ہو
نہ فائلوں میں
نہ اجازت ناموں میں
چٹان کے سینے میں
ایک خاموش درز
جہاں
دیواریں نہیں
تحفظ بولتا ہو

یہ بھی پڑھیں : نظم ” داغ "

جہاں
چولہے کا دھواں
کسی اعلان میں نہ ڈھلے
بس
سانس کی طرح
اوپر اٹھے
اور فضا میں
گم ہو جائے
جہاں
دروازہ بند کرنے کی ضرورت نہ ہو
کیونکہ
اندر خوف نہیں
اور باہر دشمن نہیں
مرغیاں
وقت بتائیں
کتا
ضمیر کی طرح
چوکنا رہے
اور میں
کسی کیلنڈر کے بغیر
زندہ رہوں
وہاں
رات
خبروں سے نہیں آئے
بلکہ
ندی کی آواز سے اترے
اور صبح
الارم سے نہیں
پرندے کی جنبش سے کھلے
میں
اس گھر میں
کم انسان
اور زیادہ روح ہونا چاہتی ہوں
جہاں
زندگی
روز ثابت نہ کرنی پڑے
چٹان کے سینے میں
ایک گھر
جہاں
میں
آخرکار
دنیا سے نہیں
خود سے مل سکوں۔

0 0 votes
Article Rating

Leave a Reply

0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
اوپر تک سکرول کریں۔
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x