مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کے شعبۂ اردو میں گیسٹ فیکلٹی (کنٹریکٹ بنیاد پر) کی عارضی تقرر کے لیے واک اِن انٹرویو کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ تقررات خالصتاً قلیل مدتی اور عارضی نوعیت کی ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق، اردو مضمون میں دو پوسٹ کے لیے انٹرویو 22 اگست 2025 بروز جمعہ صبح 9:30 بجے کمیٹی روم، یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس، مانو کیمپس، گچی باؤلی، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
اہم اہلیت
امیدوار کے پاس متعلقہ مضمون میں کم از کم 55 فیصد نمبرات کے ساتھ ماسٹر ڈگری ہونی چاہیے اور یو جی سی یا سی ایس آئی آر کا نیٹ، یا اس کے مساوی ٹسٹ (SLET/SET) کامیاب کیا ہو۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے امیدوار، یو جی سی کے قواعد کے مطابق، نیٹ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔ امیدوار کو اردو زبان پر عبور ہونا لازمی ہے، جیسا کہ یونیورسٹی ایکٹ میں بیان کیا گیا ہے۔
تنخواہ و دیگر شرائط
منتخب امیدوار کو یو جی سی کے اصولوں کے مطابق ماہانہ زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپے تنخواہ دی جائے گی۔ یونیورسٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ مخلوعہ جائیدادو ں کی تعداد میں کمی یا اضافہ کرے یا کسی بھی تقررات کو روک دے۔ 65 سال سے کم عمر کے ریٹائرڈ اساتذہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انٹرویو کے دن اپنے اصل تعلیمی اور تجرباتی اسناد، اردو جانکاری کے ثبوت، تعریفی خطوط اور پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ ایک سیٹ مصدقہ نقول بھی ساتھ لائیں۔
مزید تفصیلات کےلئے یہ لنک ملاحظہ کریں :




