ویرا ناری چاکلی ایلما یونی ورسٹی ، کوٹھی ،حیدرآباد سے موصولہ تفصیلات کے بموجب تمام ایم اے/ایم ایس سی/ایم کام (پی جی) سیمسٹر II اور IV کے طلبہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ سیمسٹر امتحانات کے لیے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فعال کر دی گئی ہے۔ طلبہ اپنے متعلقہ لاگ اِن سے فیڈبیک فراہم کرنے کے بعد ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
جن طلبہ کی حاضری مقررہ فیصد سے کم ہے، انہیں لازمی طور پر طبی سرٹیفیکیٹ (Medical Certificate) کے ساتھ ساتھ مقررہ Condonation Fee کی رسید اکیڈیمک سیکشن میں جمع کروانی ہوگی، تاکہ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن فعال ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پٹنہ یونیورسٹی میں پی جی کورسز میں داخلوں کا آغاز
نوٹ: فیڈبیک دینے کا طریقہ: Feedback > Scheduled feedback > Student feedback پر جائیں۔ فیڈبیک جمع کرانے کے بعد 20 منٹ انتظار کریں، اس کے بعد ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔
-
ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ: Exam Registration > Hall ticket download پر جائیں۔
-
سیمسٹر II اور IV کے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت 20 اگست بروز چہارشنبہ دوپہر 2:00 بجے سے شروع ہوچکی ہے۔
-
جن طلبہ کی حاضری کم ہے وہ اپنا Condonation Fee معلوم کرنے کے لیے اکیڈیمک سیکشن سے رابطہ کریں۔
("ندائے نسیم” پر شائع شدہ مواد مصنف یا ماخذ کی ذاتی رائے ہے، ادارہ اس کی درستگی یا قانونی حیثیت کا ذمہ دار نہیں۔ کسی بھی نقصان یا قانونی دعوے کی صورت میں ادارہ جواب دہ نہیں ہوگا۔ قاری کسی بھی معلومات پر عمل سے قبل مستند ذرائع سے تصدیق کرلے-)

